Search

Search text in whole Web and WAP site.

Text

Subscribe for Newsletter

  • Email Address  

الحمدللہ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علیٰ سید المرسلین
اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دُرُودِ پاک کی فضیلت

    شَیخِ طریقت،امیرِ اَہلسنّت، با نیِ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارقادِری رَضَوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العالیہ اپنے رسالے ضیائے دُرُودوسلام کے صفحہ 6 پرنور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلّم کا فرمانِ مُشکبار نقل فرماتے ہیں کہ ''مجھ پر درودپاک کی کثرت کرو بے شک یہ تمہارے لیے طہارت ہے ۔' '(مُسْنَدُ اَبِیْ یَعْلٰی ،الحدیث ٦٣٨٣،ج٥، ص٤٥٨ )

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !
صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مَجْلِس خُصوصی اِسلامی بھائی

شَیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت، بانیئ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادِری رَضَوی دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی دینی خدمات کا ایک زمانہ معترف ہے ۔ نیکی کی دعوت کو ساری دنیا میں عام کرنے کے لئے آپ کی کوششیں روزِ روشن کی طرح عیاں ہیں ۔آپ دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ نے عالم اسلام کے مسلمانوں کو ایک عظیم مَدَنی مقصد پیش کیا کہ ' 'مجھے اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ''اس مَدَنی مقصد کے تحت آپ دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ نے ١٤٠١ھ،1981 ء میں تبلیغِ قرآن و سنّت کی غیر سیاسی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کام کا آغاز فرمایا۔آپ دامت برکاتہم العالیہ کی پُر خلوص اورانتھک کوششوں کی بَرَکت سے دیکھتے ہی دیکھتے اس تحریک کا پیغام تادمِ تحریر کم و بیش66ممالک میں جاپہنچااور مختلف شعبہ جات میں 35سے زائد مجالس کا قیام عمل میں آیا۔ جس میں ایک مجلس بنام''مجلس خصوصی اسلامی بھائی'' بھی ہے۔ اس مجلس کا قِیام تنظیمی طور پَرتو5نومبر 2003ء میں ہوا مگر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کی اصلاح کی کوشش کیلئے عَمَلی طور پَر امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ نے بہت پہلے ہی سے کام شروع فرمادیا تھا جیسا کہ منْدرجہ ذیل '' امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی اِشاروں کی زبان میں اِنْفِرادی کوشش '' والی حکایت سے ظاہر ہے۔

YES
Copyrights 2014 Dawateislami.net