Search

Search text in whole Web and WAP site.

Text

Subscribe for Newsletter

  • Email Address  

الحمدللہ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علیٰ سید المرسلین
اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اِسلامی بہنوں کے مَدَنی کام کے 41 مَدَنی پھول

(1)دعوتِ اسلامی کے تحت دُنیا بھر میں ہونے والے جُملہ مدنی کام شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت ، بانیِٔ دعوت ِاسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ نے مرکزی مجلسِ شورٰی کے سِپُرد کرکے اِس کی اِطاعت کو اپنی اِطاعت قرار دیا ہے۔
(2)اپنے تمام مَدنی کام (اِنفِرادی کوشش،گھردرس،کیسٹ بیان،مدرسۃ المدینہ( بالغات)،ہفتہ واراجتماع،علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت،ہفتہ وار تربیتی حلقہ ،مدنی انعامات )اور مَدَنی مشورے وغیرہ مَدَنی مرکز کے عطا کردہ مدنی اصولوں (مَدَنی پھولوں)کے مطابق ہی فرمائےے کہ اِطاعت میں بَرکت و عظمت و اِستقامت ہے ۔
(3)دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شورٰی نے تنظیمی ترکیب یُوں ترتیب دی ہے کہ مُلک سطح پر ''انتظامی کابینہ'' اور صوبہ ، ڈویژن، تحصیل،شہر،علاقہ، حلقہ و ذیلی سطح تک'' مجلسِ مشاورت ''قائم ہوگی مثلاً صوبائی مجلسِ مشاورت، ڈویژن مجلسِ مشاورت،تحصیل مجلسِ مشاورت، شہرمجلسِ مشاورت،عَلاقائی مجلسِ مشاورت، حلقہ مجلسِ مشاورت اور ذیلی حلقہ مجلسِ مشاورت ۔
(4)اِسلامی بھائیوںاور اسلامی بہنوں کی تنظیمی ترکیب (یعنی ذیلی حلقہ تا شہرمجلس مشاورت تک ) ایک ہی طرح کی ہوگی اور شہر سے اوپر کی تنظیمی ترکیب ملکی انتظامی کابینہ کی اجازت سے اس ملک کی تنظیمی تقسیم کے حساب سے کی جاسکتی ہے۔
(5)اِسلامی بہنوں کی ذیلی حلقہ تا شہرسطح تک ،3رُکنی مجلسِ مشاورت کی ترکیب یوں فرمائیے
(١) مجلسِ مشاورت ذمہ دارہ (٢) مَدَنی انعامات ذمہ دارہ (٣) علاقائی دورہ ذمہ دارہ۔( اسلامی بھائیوںکی شہر مجلس مشاورت سے اجازت لیکر حسبِ ضرورت مشاورت میںکمی بیشی بھی کی جا سکتی ہے)۔
(6)اِسلامی بہنوں کا مدنی کام ہر سطح پر (ذیلی حلقہ تا شہر سطح تک )اسلامی بھائیوں کی شہر مجلس مُشاورت کے تحت ہے اور شہر سے اوپر کی تنظیمی ترکیب ملکی انتظامی کابینہ کے تحت ہے ،غیر متعلقہ اِسلامی بھائیوں کو اِسلامی بہنوں کے مدَنی کام میں مُداخلت کی اجازت نہیں ۔
(اگر مدنی کام کی بہتری کے لئے کوئی مشورہ دینا چاہیں تو متعلقہ مجلس کے ذِمّہ دار اسلامی بھائیوں کو تحریری طور پر دے سکتے ہیں)
اسی طرح اِسلامی بہنوں کو بھی اسلامی بھائیوں کے کسی بھی مدنی کام میں مُداخلت کی اجازت نہیں ۔اسلامی بہنیں غیر محرم اسلامی بھائی سے نہ فون پر گفتگو کریں ، نہ ان سے سیکھنے سکھانے کا سلسلہ رکھیں ، کارکردگی وغیرہ دینے کی ترکیب محرم ہی کے ذریعے بنائیں۔
(7)شہر سطح تک جو بھی تبدیلی یاتقرری کرنی ہو وہ شہر مجلسِ مشاورت(اسلامی بھائیوں)کی اور اس سے بڑی ذمہ داری کی تبدیلی کیلئے ملکی انتظامی کابینہ کی تحریری اجازت لازمی حاصل کیجئے۔
(8)کسی بھی سطح کی اسلامی بہن کو اجازت نہیں کہ کسی غیر متعلقہ جگہ (یعنی جہاں ان کی ذمہ داری نہ ہو ) وہاں کے مدنی کام میں چاہے اپنی ذاتی وجوہات کی بنا پر جانا ہو تب بھی ہر گزمداخلت نہ کرے بلکہ وہاں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی رائے تک کا اظہار نہ کرے بس وہاں کی متعلقہ ذمہ دارہ اسلامی بہن سے رجوع کرنے کا مشورہ عنایت فرمادیجئے۔
(9)ہر اسلامی بہن خصوصاً ذمہ دارہ کو چاہئے کہ دیگر اسلامی بہنوں کو اپنی ذات کے گرد جمع نہ کرے اور نہ جمع ہونے دے بلکہ انہیں دعوت ِ اسلامی کی محبت اور بانیئ دعوت اسلامی امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی عقیدت گویا گھول کر پلا دے اور تاحیات دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے مدنی کام کرنے کا ذہن دے۔اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کے اُس علاقے یا دُنیا سے چلے جانے کے بعد بھی وہ اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کی محبت اور عقیدتِ امیرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی وجہ سے مَدَنی کام کرتی رہےں گی۔ ہمیں چاہئےے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی کام اللہ اور اس کے رسول عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی رضا کے لئے کریں، منصب اور شہرت کےلئے مدنی کام کرنا اخلاص کے منافی ہے ۔

میرا ہر عمل بس تیرے واسطے ہو
کر اخلاص ایسا عطا یاالہٰی         (مناجاتِ عطاریہ)

(10)ہر سطح و شعبہ جات کے تمام تنظیمی ذِمّہ داران کی مدت ِ خدمت زیادہ سے زیادہ 12 ماہ ہے،لہٰذا تمام اسلامی بہنوں کی تنظیمی ذِمّہ دار یوں کی مدتِ خدمت بھی 12 ماہ ہی ہوگی ۔ البتہ مدنی مرکز 12ماہ سے قبل بھی تبدیلی کر سکتا ہے۔تنظیمی سال کا آغاز و اِختتام ماہِ ربیع النور شریف ہے۔
(11) ہر اسلامی بہن یہ کوشش فرمائے کہ وہ 12ماہ کے اندر اندر اپنانعم البدل تیار کرے تا کہ مَدَنی کاموںکی ترقی و مضبوطی کے ساتھ ساتھ صدقۂ جاریہ کا سلسلہ بھی رہے۔مگریہ یاد رہے کہ کسی کو بھی اپنا نائب یا متبادل نہ کہیں۔
(نعم البدل کی تیّاری اور تربیت کے لئے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسالے''مدنی کاموں کی تقسیم '' اور''مدنی کاموں کی تقسیم کے تقاضے'' کا مُطالعہ بے حد مُفید رہے گا۔ اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ)
(12)کوئی بھی نیا کام مثلاً کسی بھی قسم کا کورس، جامعۃ المدینہ(للبنات) ، مدرسۃ المدینہ(للبنات)، مَدَنی قافلوں میں اسلامی بہنوں کا محارِ م کے ساتھ سفر اورتعمیرات وغیرہ مرکزی مجلسِ شورٰی کی تحریری اجازت کے بغیر نہیں کیا جاسکتا ۔
(13)نیا اجتماع شروع کرنے یااجتماع کا مقام اور دن تبدیل کرنے کیلئے صوبائی مجلسِ مشاورت کی تحریری اجازت ضروری ہے(تمام اجتماعات ''ہفتہ وار اجتماع کے مَدَنی پھولوں ''کے مطابق ہی ہوں)
(14) صوبائی مجلسِ مشاورت کی تحریری اجازت ملنے کے بعدکسی بھی شہر میں نیا ہفتہ وار سنّتوں بھرا اجتماع شروع کرنے کیلئے ابتداً اس شہر میں کچھ عرصے تک ہفتہ وار اجتماعی درس کا سلسلہ کیا جائے جب اس شہر کی مقامی مُبَلِّغات اجتماع سنبھالنے(یعنی تلاوت ، نعت، درس، بیان،ذکر و دعا، حلقے وغیرہ) کی اَہل ہوجائیں تو مَدَنی مرکز کے طریقۂ کار کے مطابق اس شہر میںہفتہ وار سنّتوں بھرااجتماع شروع کردیا جائے۔
(15)ہر سطح کی مجلسِ مُشاورت ذمہ دار ہ اسلامی بہن اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کا ہر ماہ مدنی مشورہ فرماکر ماہانہ کارکردگی فارم اور جدول وصول فرمائے۔بہتر انفرادی و اجتماعی کارکردگی پر حوصلہ افزائی اور کمزوری پر نرمی و شفقت کے ساتھ تفہیم فرمائے اور مَدَنی کام کو مزید بہتر کرنے کی ترکیب بناتے ہوئے ماہانہ کارکردگی ہر ماہ وقت مقررپر ذمہ دار کو جمع کروائےے، نیز مدنی کاموں کے ملنے والے اہداف کو خوش دلی کے ساتھ وقت پر پُورا کیجئے۔
(16)مَدَنی مشورے کا وقت اور مقام سب کی سہولت کے مطابق رکھیئے تاکہ کسی بھی اسلامی بہن کو آنے میں دِقّت نہ ہو۔مدنی مشورہ وقتِ مقررہ ہی پر شروع اور ختم کیجئے۔ ہنسی مذاق، غیر ضروری باتیں ، ڈانٹ ڈپٹ ، سختی، طنز و تنقید وغیرہ سے مکمل اجتناب کیجئے۔ حوصلہ افزائی اور نرمی کو اپنا شِعار بنائیے۔ دورانِ مَدَنی مشورہ کسی صورت غیر سنجیدگی کا ماحول نہ بننے دیجئے۔
(مَدَنی مشورہ''مَدَنی مشورے کے 19مَدَنی پھولوں ''کے مطابق ہومزید احساسِ ذمہ داری پیدا کرنے کیلئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب''احساسِ ذمہ داری''کا مطالعہ بے حدمفید ہے۔)
(17)حفاظتی اُمُور کے پیشِ نظر ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع ،مَدَنی مرکز کی جانب سے ہونے والے خصوصی اجتماعات مثلاً تین روزہ اجتماع کی آخری نشست کا رِلے (relay)اور امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ، نگرانِ شورٰی یا نگرانِ کابینہ کے ٹیلیفونک بیانات اور مدنی مشورو ں میں خادمہئ حِفاظتی اُمور اسلامی بہنوں کی ترکیب لازمی کیجئے۔
(18) اسلامی بہنیں اپنے تمام تر مَدَنی کاموں سے فارغ ہوکر اذانِ مغرب سے پہلے پہلے لازمی گھر پہنچ جائیں، کسی بھی اسلامی بہن کوبعدِ مغرب دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے میں گھر سے باہر رہنے کی اجازت نہیں۔
(19)تمام اسلامی بہنیں بڑی راتوں مثلاً بارہویں شریف، گیارہویں شریف، شبِ برأت، شبِ معراج، شبِ قدر وغیرہ میںاپنے گھر پر ہی انفرادی طور پر عباد ت کی ترکیب فرمائیں۔اسی طرح رَمَضان المبارک کے آخری عشرے کا سنّت اعتکاف بھی انفرادی طور پر اپنے گھرپر ہی فرمائیے۔
(20)سنّتوں بھرے اجتماع ، مدنی مشورے ، اجتماعِ ذکر و نعت یا کسی بھی موقع پر منچ، صوفہ ا ور کُرسیوں وغیرہ کی ترکیب نہ کیجئے اور نہ ہی کسی اسلامی بہن کے لئے قِطار یعنی (لائن)لگوا کر ملاقات کروائیے اسی طرح آپس میں ایک دوسرے کا ہاتھ چومنا یا نام کا اعلان کرنابھی منع ہے۔ (اگر کوئی بیماری و معذوری وغیرہ کی بنا پر بیٹھ کر بیان کرے تو الگ بات ہے کہ جو معذور ہے وہ مجبور ہے)
(21)ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع ، مَدَنی مشورہ اور اجتماعِ ذکرو نعت یا کسی بھی معاملے میں اسلامی بہنوںکو مائیک ،میگا فون ، سی ڈی پلیئراوراِیکو ساؤنڈ وغیرہ اِستعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔اسی طرح کسی بھی اسلامی بہن کے بیانات ، نعتیں اور مدنی مشورے وغیرہ ریکارڈ کرنے کی بھی اجازت نہیں۔
(22)ٹیلیفونک بیان یا مدنی مشورہ صرف وُہی اسلامی بہنیں کر سکتی ہیں کہ جنہیں کابینہ یاشورٰی کی طرف سے اسلامی بہنوں کے مدنی کام کے ذِمہ دار اسلامی بھائی اجازت دیں،اسی طرح کسی بھی اسلامی بہن کو بذریعہ نیٹ کسی بھی قسم کا کورس ، شرعی یا تنظیمی مسائل کے جوابات دینے کی اجازت نہیں۔
(23) مدنی مرکز کے لٹریچر کے علاوہ کسی بھی قسم کی کتب و رسائل و تحریر وغیرہ تقسیم یا فروخت کرنے اور چھپوانے کی اجازت نہیں ہے۔
(24) مکتبۃ المدینہ سے شائِع کردہ کتب و رسائل، بیانات کی کیسٹیں، CD'sاورVCD'sکو عام کرنے کے لئے خود بھی کوشش فرمائیے اور دُوسری اسلامی بہنوں کو بھی خوشی و غمی کے مواقع پر (شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے ) اِس کے لنگر کرنے اور بستہ لگاکر فروخت وتقسیم کرنے کی ترغیب دِلائیے۔
(25)اسلامی بہنوں کی شہر مجلسِ مشاورت جامعۃ المدینہ (للبنات)و مدرسۃ المدینہ( للبنات) کی ناظمات ،مُدَرِّسات اور طالبات کوبھی ''8مدنی کاموں'' کی اَحسن طریقے سے بھر پور ترغیب دِلاکر مَدَنی کاموں میں عملاً شامل کرنے کی کوشش جاری رکھیئے۔
(26)دعوتِ اسلامی کے مَدَنی مرکزکی طرف سے اسلامی بہنوں کے لئے کسی بھی رنگ کا لباس مخصوص نہیں ہے۔
(27)دعوتِ اسلامی کے عالمگیر سطح پر ہونے والے مدنی کام کے لئے مدنی عطیات صرف رمضان المبارک میں یا جب کبھی ملکی انتظامی کابینہ اِجازت دے تو کیجئے۔اِس کے لئے اسلامی بھائیوں کی شہرمجلسِ مُشاورت سے رسیدبُکیں حاصل فرمائیے اور جمع ہونے والے مدنی عطیات شہر مجلسِ مشاورت کو جمع کرواکر وصولی رسید ضرور حاصل فرمائیے۔یاد رہے!مدنی عطیات مَدَنی کاموں کے دوران مثلاًہفتہ وار سنّتوں بھرا اجتماع ،علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، تربیتی حلقہ،مدنی مشورہ اور اِنفرادی کوشش کے ذریعے جمع کیجئے۔تمام تر مدنی عطیات مَدَنی مرکز کی امانت ہیں لہٰذا اسے فوراًشہر مجلسِ مشاورت کے پاس جمع کروادیجئے اپنے طور پر کسی کو بھی مَدَنی عطیات استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔
(28)مدنی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ گھریلو ذِمّہ داریوں کا بھی خاص خیال فرمائیے ۔ ان شاء اللہ عزوجل اس کی بَرَکت سے گھر میں انفرادی کوشش موثئر ہونے کے ساتھ ساتھ مدنی کاموں میںبھی سہولت رہے گی۔(اس سلسلے میں مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ''مَدَنی کاموں کی تقسیم کے تقاضے'' سے مدد حاصل کیجئے ،اِنْ شَآءَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اپنے وقت کی مناسب تقسیم میں مدد ملے گی)
(29) اپنے محارم پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیںدعوتِ اسلامی کے مدنی کا موں مثلاً ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع ،مدرسۃ المدینہ (بالغان )اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ،روزانہ وقتِ مقررہ پر فکر ِمدینہ کے ذریعے مدنی انعامات پر عمل نِیز جن کی عمر 20سال سے زائد ہو اِنہیں3دن ،12دن اور30دن کے مدنی قافلوں میں سفر ،63دن اور41دن کے مدنی تربیتی کور س و مدنی قافلہ کورس کی نرمی و حکمت و تدبیر کے ساتھ بھر پور ترغیب دِلائیے۔
(30)خیال رہے!کہ با عمل کی بات زیادہ اثر رکھتی ہے اور نیکی کی دعوت کِردار سے زیادہ مؤثرہوتی ہے ۔اگر پردے کی پابندی اور خوش اَخلاقی وغیرہ صرف مدنی ماحول یا مَدَنی کاموں کی حد تک ہی محدود رہی تو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحو ل کو نا قابلِ تَلافی نُقصان
پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔

اللہ اِس سے پہلے ایماں پہ موت دےدے
نقصاں میرے سبب سے ہو سنتِ نبی کا صلی اللہ علیہ وسلم
(ارمغانِ مدینہ)

(31) ملنساری انفرادی کوشش کی روح ہے لہٰذا ملنساری ، غم خواری کے مدنی جذبے کے ساتھ مزاج پُرسی (یعنی عیادت ،تعزیت و مبارک بادی ) کرتی رہئے، روٹھی ہوئی اسلامی بہنوں کومنائےے ، نئی نئی اسلامی بہنوں کو مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کی سعی فرماتی رہئے ، اپنی دعوت اسلامی کے مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے نئی نئی مُعَلِّمات، مُبَلِّغات و مُدَرِّسات تیار کیجئے اور بتدریج انہیںآگے بڑھائیے ، مدنی کاموں کی تقسیم کے ذریعہ ذمہ داران بناتی رہئے اِنْ شَآءَ ا عَزَّوَجَلَّ ثواب کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ ہاتھ آئے گا۔
(32) تمام اسلامی بہنوں کو خاص تاکید ہے کہ ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے ہماری پیاری مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کو کسی قسم کا نقصان پہنچے ۔مثلاً رشتہ کروانا، شادی بیاہ ، طلاق ،لڑائی جھگڑے یا گھریلو معاملات میں دخل اندازی، کسی سے قرض یا سوال کرنا و ذاتی دوستیوں ، گروپ بندیوں، مخصوص دعوتوں ، قیمتی تحائف کے تبادلوں سے اجتناب ، اجتناب ، اور ضرور اجتناب ،فرماتی رہیں۔
(تحفہ یا رشوت کے بارے میں فیضانِ سنّت تخریج شدہ ص53کا مطالعہ فرمائیں)
(33)تمام تنظیمی معاملات میں (شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے ) اپنے نگران ،مجالس،مشاورتیں و ذمہ داران کی لازمی لازمی اطاعت کیجئے اسلامی بہنوں کی توجہ کا مرکز ان کی مشاورتیں ہیں اور اسلامی بہنوں کی تمام تر مشاورتوں کی توجہ کا مرکز بنتِ عطار ہیں۔
(34)اپنی اِصلاح اور مَدَنی کاموں کی بہتری کیلئےامیرِاَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے سنّتوں بھرے بیانات اور مدنی مذاکرات (آڈیواورV.C.D)بالخصوص(61,62,63,64,65,66) نیز مکتبۃ المدینہ سے جاری ہونے والے دیگر مبلغین کے سنّتوں بھرے بیانات ضرور سُنئے۔ہفتہ وار اجتماع اور تربیتی حلقے میں ماہانہ ، مدرَسۃ المدینہ(بالِغات) میں ہفتہ واراور جامعۃ ُالمدینہ میں روزانہ'' کیسٹ اجتماع ''کیجئے۔ اسلامی بہنیں آڈیو اور V.C.Dاجتماعات دونوں ہی کی ترکیب کرسکتی ہیں۔ (روزانہ سنّتوں بھرا بیان یا مَدَنی مذاکرے کی کم از کم ایک کیسٹ سُننے والوں سے امیرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ بے انتہا خوش ہوتے ہےں۔)
(35) شرعی پردے کے احکام آسان لفظو ں میں سمجھنے اور بہت سی معلومات حاصل کرنے کے لئے امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی منفرد تصانیف(مثلاًپردے کے بارے میں سوال جواب،زخمی سانپ ،وغیرہ)کا بار بارمطالعہ کیجئے اور دیگر اسلامی بہنوں کو بھی پڑھنے اور تقسیم کرنے کی ترغیب دِلائیے۔
(36)گھر میں مدنی ماحول بنانے کے لئے امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا منفرد واِصلاحی رسالہ ''میں سدھرنا چاہتا ہوں''کے آخر میں عطا کردہ ''15مدنی پھول'' کے مطابق معمول بنانے کی کوشش جاری رکھئے نیز امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے مدنی مذاکرات اور کیسٹ بیانات (آڈیواورV.C.D)سُننے سُنانے ،دیکھنے دِکھانے کے ساتھ ساتھ گھر میں فیضانِ سُنّت (جلد اوّل تخریج شُدہ )اور حسبِ موقع امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتب و رسائل کا درس (جس میں غیر محرم نہ ہوں)جاری کیجئے۔(درس کا طریقہ فیضانِ سُنّت کے ابتداء میں اور گھر درس کی بہارصفحہ 195 پر مُلاحظہ فرمائیں )
(37)امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ فرماتے ہیں جو اپنے علاقے میں مَدَنی انعامات کا نفاذ کرےگا اس کے علاقے میں مَدَنی کام نہ صرف چلے گا بلکہ دوڑے گا ، نہیں نہیں بلکہ اس کے تو پَر لگ جائیں گے اور بے ساختہ مدینۂ منورہ کی جانب اُڑنا شروع کردیگا،لہٰذا امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے عطا کردہ مدنی انعامات پر عَمَل کیلئے روزانہ فکرِ مدینہ(یعنی مَدَنی انعامات کے مطابق آج کہاں تک عمل ہوا؟)کے ذریعے مَدَنی انعامات کے رِسالے میں دیئے گئے خانے پُرفرماکر ہر ماہ اپنی ذمہ دارہ کو جمع کروانے کا معمول بنالیجئے ۔ نیز مکتبۃ المدینہ کاشائع کردہ رسالہ''مَدَنی تحفہ''کے مطابق مَدَنی انعامات پر عَمَل کرنے کی خود بھی کوشش فرمایئے اور دیگر اسلامی بہنوں کو بھی مدنی مشورہ ،بیانات اور اِنفرادی کوشش کے ذریعے ترغیب دِلائیے۔
(38) ہر اسلامی بہن عطّارکی اَجمیری ،بغدادی ،مکی یامدنی بیٹی بننے کا شرف پانے کیلئے رِضائے ربُّ الانام عَزَّوَجَلَّ کے مدنی کام کے مطابق اپنا معمول بنانے کے ساتھ ساتھ دوسری اسلامی بہنوں کو بھی ترغیب دِلاتی رہیں ۔
(39)اِصلاحِ اُمت کے مقدس و عظیم جذبے کے تحت اِسلامی بہنوں کواوراُنکے ذریعے اُنکے محارِم کو امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کامُرید کرواکرقادِرِی عطاری بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں۔مُرید کروانے کےلئے اُن سے اجازت لے کر اُن کے نام بمعہ ولدیت و مکمل پتا ''عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ، محلہ سوداگران پرانی سبزی منڈی باب المدینہ (کراچی) مکتب مجلس تعویذات و مکتوباتِ عطاریہ'' کے پتے پر پوسٹ کردیجئے۔اسی طرح اسلامی بہنوں کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے کی مَدَنی بہاریں لکھوا کر ہاتھوں ہاتھ وصول کرنے کی ترکیب فرمائیے اور مَدَنی بہار کا فارم پُرکرواکران کے نام بمعہ ولدیت و مکمل پتا فیضانِ مدینہ
(باب المدینہ ،کراچی)کے مندرجہ بالا پتے پر پوسٹ کردیجئے۔
(40)قبلہ امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ اور مرکزی مجلسِ شورٰی کی طرف سے وقتاً فوقتاً آنے والے مدنی پھولوں کے مطابق خوش د لی سے اِخلاص و اِستقامت کے ساتھ دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کیجئے۔اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ آپ کے عَلاقے میں مدنی کاموں کی مدنی بہاریںآ جائیں گی۔
(41)اللّٰہ تبارک وتعالیٰ اور اُس کے رسول،رسولِ مقبول،بی بی آمنہ کے گلشن کے مہکتے پھول صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم و رضی اللہ تعالی عنہا کی رِضا و خوشنودی کے لئے امیرِ اَہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کی خونِ جگر سے سینچی ہوئی چہیتی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں اس طرح مصروف رہئے کہ دِل و دماغ ہر وقت صرف مَدَنی ماحول کے گرد ہی رہے۔بس یَک دَر گِیر و مُحْکَمْ گِیر(یعنی ایک دروازہ پکڑ اور مضبوطی کے ساتھ پکڑ) کی مِصداق بن جائیے، پھر دیکھئے آپ پر فیضانِ مرشد کی بَرَکات کا کیسا نزول ہوتا ہے، اِنْ شَآءَ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ


Email: islamibahan@dawateislami.net

YES
Copyrights 2014 Dawateislami.net