Search

Search text in whole Web and WAP site.

Text

Subscribe for Newsletter

  • Email Address  

الحمدللہ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علیٰ سید المرسلین
اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

8 مَدَ نی کام (اِسلامی بہنوں کے لئے)

(١)اِنفِرادی کوشش (٢)گھردرس (٣)کیسٹ بیان (٤)مدرسۃ المدینہ( بالغات) (٥)ہفتہ واراجتماع (٦)علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت (٧)ہفتہ وار تربیتی حلقہ (٨) مدنی انعامات

(١)اِنفرادی کوشش:

 نئی نئی اسلامی بہنوں پر اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں مدنی ماحول سے مُنْسلک کیجئے، مُعَلِّمَہ، مُبَلّغَہ اور مُدَرِّسَہ بنا کر دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام بڑھایئے۔ وہ اسلامی بہنیں جو پہلے آتی تھیں مگراب نہیں آتیں،بالخصوص اُن پر اِنفرادی کوشش کر کے اُنہیں مَدَنی ماحول سے دوبارہ وابَستہ کیجئے۔ شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت ،با نیئ دعوت ِاسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَ امَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ارشاد فرماتے ہیں :دعوتِ اسلامی کا 99 فےصد مدنی کام انفِرادی کوشش سے ممکن ہے ۔

(٢)گھر درس:

گھر مےں مَدَنی ماحول بنانے کے لئے روزانہ کم از کم اےک باردرسِ فےضانِ سنت دینے یا سُننے کی ترکےب فرمایئے (جس میں نا محرم نہ ہوں)۔امےرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تخریج شدہ رسائل سے بھی حسبِ موقع درس دیا جاسکتا ہے۔ (دورانیہ7 مِنَٹ)۔ (درسِ فیضانِ سُنّت کا طریقہ فیضانِ سُنّت تخریج شُدہ جلد اوّل میں مُلاحظہ فرمایئے)

(٣)کیسٹ  بیان :

ہر اسلامی بہن روزانہ اِنفرادی طور پریاتمام گھر والوں کو (جن میں نا محرم نہ ہوں) جمع کرکے شےخِ طرےقت ،امےرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنّتوں بھرے بیانات اور مَدَنی مذاکرات نیز''مکتبۃ المدینہ'' سے جاری ہونے والے دِیگرمبلغین کے سنتوں بھرے بےانات ضرور سُنےں۔ہفتہ وار اجتماع اور تربیتی حلقے میں ماہانہ ، مدرَسۃ المدینہ(بالِغات) میں ہفتہ واراور جامعۃ ُالمدینہ میں روزانہ'' کیسٹ اجتماع ''کیجئے صرف آڈیو کیسٹ چلایئےV.C.D. مت چلایئے۔
(روزانہ سنّتوں بھرا بیان یا مَدَنی مذاکرے کی کم از کم ایک کیسٹ سُننے والوں سے امےرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بے انتہا خوش ہوتے ہےں)

(٤)مَدْ رَسۃُ الْمَدِ ےنہ (بالِغات):

فی ذَےلی حلقہ کم از کم ایک مدرسۃ المدینہ (بالِغات) کا اہتمام کیجئے۔
مدرسۃُ المد ینہ میں پڑھنے والیوں کا ہَدَف : کم از کم 12اسلامی بہنےں،(دورانےہ زےادہ سے زےادہ1گھنٹہ 12 مِنَٹ) صبح 8:00 تااذانِ عصر تک کسی بھی وقت(با پردہ جگہ میں ) ترکیب کی جا سکتی ہے۔ دُرُست قرآنِ پاک پڑھنا سکھانے کے ساتھ ساتھ غُسل، وُضُو،نماز،سُنّتیں، دُعائیںنیز عورتوں کے شرعی مسائل وغیرہ زبانی نہیں بلکہ مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کتاب
'' جنتی زیور'' اور ''نماز کے احکام'' سے د یکھ دیکھ کر سکھایئے۔مدرسۃ المدینہ (بالغات )ـ''مدنی پھولوں ''کے مطابق لگایئے ۔

(٥) ہفتہ وار سنّتوں بھرا اجتِماع:

اسلامی بھائیوں کی شہر مجلسِمشاورت کی اِجازت سے ہفتے کا کوئی ایک دِن مقرر کر کے ذیلی حلقہ،حلقہ ،عَلاقہ یاشہرسطح پر با پردہ جگہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اِجتماع کیجئے۔ دن اور وقت مخصوص رکھئے ۔
شریک ہونے والیوں کا ہَدَ ف :فی ذیلی حلقہ کم از کم12(دورانیہ زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے )ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
'' مَدَنی پھولوں'' کے مطابِق کیجئے۔اسلامی بہنوں کو مائیک ،میگا فون ، سی ڈی پلیئراوراِیکو ساؤنڈ وغیرہ اِستِعمال کرنے کی اجازت نہیں۔

(٦)عَلاقائی دَورہ برائے نےکی کی دعوت:

 ہفتے کا کوئی ایک دن مقرَّر کر کے جگہ بدل بدل کر''علاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت'' کی سعادت حاصِل کیجئے۔ کم از کم7 اسلامی بہنےں( جن میں کم از کم ایک بڑی عمر والی ضَرور ہوں) اپنے ذےلی حلقے یا حلقے کے اَطراف مےں (پردے کی احتیاط کے ساتھ) گھر گھر جاکر 30مِنَٹ'' علاقائی دورہ بر ائے نیکی کی دعوت'' کی ترکےب بنائیں۔اس کے بعدمقرَّرہ وقت وجگہ پرمَدَنی مرکز کے دئےے ہوئے طریقہئ کار کے مطابق عَلاقائی دورہ کا اجتماع کیجئے (دورانیہ63 منٹ) اِسلامی بہنیں اپنے تمام ترمَدَنی کاموں سے فارِغ ہو کراذانِ مغرب سے پہلے پہلے اپنے گھر پہنچ جائیں ۔

(٧) ہفتہ وارتربِےّتی حلقہ :

اسلامی بھائیوں کی شہر مجلسِ مُشاوَرت کی اِجازت سے ہفتے کا کوئی ایک دِن مقرَّر کر کے حلقہ ،عَلاقہ یاشہرسطح پرتربیتی حلقے کی ترکیب کیجئے۔( دَورانےہ زےادہ سے زےادہ2 گھنٹے) تربیتی حلقے کے لئے باپردہ جگہ ،دن اوروقت مخصوص رکھئے۔مدنی مرکز کے دئیے ہوئے طریقہئ کار کے مطابق غُسل،وضو،نماز سُنّتیں، دُعائیںنیزعورتوںکے شرعی مسائل وغےرہ ،درس و بےان کا طرےقہ اوردعوتِ اسلامی کی اِصطِلاحات و دُرست تَلَفُّظ سِکھایئے نیز شجرہ ئعطاریہ کے اورادو وظائف بھی یاد کروایئے اور انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی کا م بڑھانے کا ذِہن دیجئے ۔
8 مَدنی کام سمجھاکر اَحسن انداز میں کوئی ذِمّہ داری سونپ دیجئے نیزامےرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور مرکزی مجلسِ شورٰی کی طرف سے جاری ہونے والے'' مدنی پھولوں ''کے مطابق اسلامی بہنوں کی تربیَّت کیجئے ۔شرکت کرنے والیوں کاہَدَف فی ذیلی حلقہ: کم از کم7اسلامی بہنیں ۔

(٨)مَد َنی ا نعامات:

امےرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی اِنعامات نیک بننے کا بہترین نُسخہ ہے۔لہٰذا وقت مقرَّر کر کے روزانہ فکرِ مدینہ کیجئے (یعنی مَدَنی انعامات کے مطابق آج کہاں تک عمل ہوا) رِسالے میں دیئے گئے خانے پُرکرکے ہر مدنی ماہ کی ابتدائی 10 تاریخ کے اندر اندر اپنی ذِمّہ دارہ اسلامی بہن کو جمع کروادیجئے نیز مکتبۃ المدینہ کاشائِع کردہ رِسالہ''مَدَنی تحفہ''کے ذریعے دِیگر اسلامی بہنوں کو بھی'' مَدَنی انعامات'' پر عَمَل کرنے کی ترغیب دِلایئے۔ ہر اِسلامی بہن یہ کوشش کرے کہ وہ عطار  کی اَجمیری ، بغدادی ، مکّی اورمَدَنی بیٹی بننے کا شَرَف پاسکے۔اِنفرادی کوشش کرنے والے ''مدنی اِنعام'' پر عمل کرتے ہوئے ہر ماہ مدنی انعامات کے کم از کم 26رسائل تقسےم کر کے اگلے ماہ وُصول کرنے کی بھی کوشش کیجئے۔
ہَدَف فی ذیلی حلقہ: کم از کم 12 رسائل ۔
خاص تاکید: ہر طرح کا بیان'' مدنی پھولوں'' کے مطابِق ڈائری سے پڑھ کرکیجئے ، زَبانی بیان کی ہرگز اجازت نہیں۔
مـرکـزی مـجلسِ شـورٰ ی (دعـوتِ اسـلامـی )


Email: islamibahan@dawateislami.net

YES
Copyrights 2014 Dawateislami.net