Search

Search text in whole Web and WAP site.

Text

Subscribe for Newsletter

  • Email Address  

تعارفِ مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ (دعوتِ اسلامی)

الحمد للہ عزوجل جہاں امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے فیض سے دعوتِ اسلامی کے مبلغین نے لوگوں کی اصلاح کے لئے مختلف شعبہ جات میں نمایاں طورپرمدنی کام کیا ہے وہیں امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی توجہ اور مدنی سوچ کے تحت مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کا ہر بستہ ذمہ دارمندرجہ ذیل نیت کئے اپنے اپنے بستوں پر مدنی کاموں میں مصروف ہے۔


پیارے آقا صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی دکھیاری امت کی غمخواری کے مقدس جذبے کے تحت رضائے الٰہی عزوجل کا حصول

تعویذاتِ عطاریہ کے بستے:

اس وقت تک یعنی(۷ صفر المظر ۱۴۳۱ ھ بمطابق23-جنوری-2010) مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت پاکستان کے چاروں صوبوں کے سینکڑوں شہروں میں کم وبیش 400 کے قریب بستوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے باہر100 سے زائد مقامات جن میں ساؤتھ افریقہ، کینیڈا، افریقہ (ممباسا،تنزانیہ،یوگنڈا) ،ماریشس ،انگلینڈ(بریڈ فورڈ،برمینگم) امریکہ،اسپین،یونان،عرب شریف، عرب امارات،کویت،عمان،ہانگ کانگ، ساؤتھ کوریا،انڈیا، (کے تقریباً 70شہر ) شامل ہیں میں تعویذاتِ عطاریہ کے بستوں پرسینکڑوں اسلامی بھائی (جنہیں مجلسِ مکتوبات و تعویذات عطاریہ کی طرف سے اجازت اور تربیت حاصل ہے) دکھی انسانیت کی غمخواری کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کو فروغ دینے میں مصروف ہیں ۔


مکتوباتِ عطاریہ:

الحمد للہ عزوجل امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کو دنیا بھر سے بے شمار مکتوبات،ای میلز،اور دستی رقعات وپرچیاں آنے کا سلسلہ ہے اوردن بدن بڑھتا ہی چلا جارہا ہے پڑھنے اور جوابات جاری کرنے کے لئے مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کا ایک مدنی عملہ مصروفِ عمل ہے،کوشش ہوتی ہے کہ جلد سے جلد جواب دیا جاسکے کم و بیش (چھٹیوں کے علاوہ) یومیہ سینکڑوں مکتوبات کے جوابات بذریعہ ڈاک ،ای میلز،اور دستی دینے کی کوشش کی جاتی ہے ۔


مدنی چینل کا سلسلہ” روحانی علاج“ :

دعوتِ اسلامی کے مدنی چینل پر ہفتے میں دو بار براہِ راست روحانی علاج کا سلسلہ نشر ہوتا ہے جس میں مدنی چینل کے ناظرین اپنے اپنے مسائل فون پر ریکارڈ کرواتے ہیں جنہیں مجلس کے ذمہ داران تسلی بخش جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔اور دنیا بھر کے بستوں پر تشہیر کے طور پر مدنی چینل دیکھنے کی دعوت بھی دی جاتی ہے۔


غمخواری اجتماعات:

مجلس کے تحت پاکستان بھر میں مختلف شہروں اور پاکستان سے باہر بھی پریشان حال اسلامی بھائیوں کی غمخواری کیلئے اجتماعات کئے جاتے ہیں جس میں صلوة الحاجات، سنتوں بھرے بیانات اور اجتماعی دعا کے ساتھ ساتھ استخارے ،پیلیے کے مریضوں کیلئے خصوصی علاج،اور تمام مسائل کا تعویذاتِ عطاریہ کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے الحمد للہ عزوجل ان اجتماعات میں ہزاروں اسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں اور کئی ہفتہ وار اجتماعات کے پابنداور ہاتھوں ہاتھ مدنی قافلوں کے مسافر بھی بن جاتے ہیں ۔


مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کی ویب سائٹ پر موجود سروسز

ہاتھوں ہاتھ استخارہ:

الحمد للّٰہ عزوجل روزانہ پوری دنیا سے ای میلزاور فون لائنز پراستخارہ کروانے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور ماہانہ کم وبیش 38,000کے قریب کالز موصول ہوتی ہیں۔اس نمبر کے علاوہ دعوت اسلامی کے تحت استخارہ کا کوئی اورنمبر نہیں۔

اوقات:روزانہ صبح 9سے اگلے دن صبح5بجے تک (مسلسل 20گھنٹے )علاوہ اوقاتِ نماز و طعام ہاتھوں ہاتھ استخارہ اس نمبر پر کیا جاتا ہے ۔     34858711 21 0092

نوٹ:

ہاتھو ں ہاتھ استخارہ(دعوتِ اسلامی)ہرجمعرات مغرب تا جمعہ صبح 9am تک اور ہر اتوار صبح 5am تاشام 6pm تک استخارہ نہیں ہوتا،اسلامی بہنوں کو رابطہ کرنے کی اجازت نہیں،بلکہ اپنے گھر کے کسی مرد کے ذریعے فون کرواسکتی ہیں۔

بذریعہ ای میل استخارہ:

ٹیلی فون کے استخارے پردنیا بھر سے استخارے کروانے والوں کا بہت زیادہ رش ہوتا ہے جس کی وجہ سے لائن آسانی سے مل نہیں پاتی اس مسئلے کے پیشِ نظر مجلس نے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر ای میل کے ذریعے استخارہ کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔مجلس کو روزانہ سینکڑوں میلز موصول ہوتی ہیں ۔

نوٹ:

اس سروس پر اسلامی بہنیں بھی رابطہ کرسکتی ہیں۔

ہاتھوں ہاتھ کاٹ:

روزانہ دنیا بھرسے اسلامی بھائی اپنی اپنی پریشانیوں ،بیماریوں اور مشکلات کی کاٹ( یعنی نجات) کیلئے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر موجودکاٹ کی سروس پر اپنا اپنامسئلہ لکھ کر مجلس کو بھیجتے ہیں مجلس کی طرف سے ہر ایک کی روزانہ ہی کاٹ کردی جاتی ہے الحمد للہ عزوجل بے شمار اسلامی بھائیوں کو گھر بیٹھے بیٹھے فائدہ بھی ہوجاتا ہے ۔

نوٹ:

یہ عمل ہر طرح کی بیماری ،پریشانی،گھریلوناچاقی،مقدمات،جنات،جادو،کاروباری بندش،نظرِ بد، انسان،کاغذات یا مال کی چوری یا گمشدگی،الغرض ہر ہرجائز کام کیلئے کروایا جاسکتا ہے۔

روحانی علاج(تعویذاتِ عطاریہ):

دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.net پر موجود روحانی علاج کی سروس سے دنیابھر کے پریشان حال اپنے مسائل ،پریشانیوں،بے روزگاریوں اورجنات جادو کے معاملات کا حل پاتے ہیں اس سروس پر بھی ہزاروں اسلامی بھائی و بہنیں رابِطہ کرتے ہیں جنہیں بذریعہ ڈاک امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ بھیجنے کی ترکیب کی جاتی ہے ۔
الحمد للہ عزوجل اس سروس سے بھی بے شمار لوگ فیض و شفا پارہے ہیں۔

ای میلز:

امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کو دنیا بھر سے سینکڑوں ای میلز آتی ہیں جن میں اسلامی بھائی و بہنیں اپنی پریشانیوں،اور دیگر مسائل پیش کرتے اوردعا کی درخواست کرتے ہیں۔ ایڈریس یہ ہے۔ attar@dawateislami.net

مُرید بننے کیلئے :

اس سروس پرماہانہ ہزاروں نام عطاری بننے کے لئے آتے ہیں جنہیں امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے سلسلے میں داخل ہونے کی صورت میں رپلائی کے طور پر امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کا مکتوب میل کیا جاتا ہے ۔

فتاوٰی:

اکثر مکتوبات و ای میلز و رُقعات میں اسلامی بھائی و بہنیں شرعی مسائل بھی دریافت کرتے ہیں تو اُنہیں دار الافتاءاہلسنت کے تعاون سے میل یا ڈاک کے ذریعے فتاویٰ بھی ارسال کئے جاتے ہیں۔

تعویذاتِ عطاریہ کے بستوں پرمدنی کاموں کی دھومیں

٭الحمد للہ عزوجل ان بستوں سے ہر ماہ سینکڑوں اسلامی بھائی مدنی قافلوں کے مسافر بنتے ہیں۔
٭الحمد للہ عزوجل ہر ماہ ان بستوں سے ہزاروں ایسے اسلامی بھائی جو کبھی دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں نہیں آئے تھے اُن کواپنے اپنے شہر و ملک کے ہفتہ وار اجتماع میں لایا جاتا ہے۔
٭الحمد للہ عزوجل ان بستوں سے ہر ماہ ہزاروں مدنی انعامات کے رسائل تعویذاتِ عطاریہ لینے کے لئے آنے والوں کو ترغیب دلا کر پیش کئے جاتے ہیں۔
٭الحمد للہ عزوجل ان بستوں سے ہر ماہ امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے ہزاروں رسائل ، کیسیٹ اور وی سی ڈیز فروخت و تقسیم کی جاتی ہیں ۔(نیاز اور شیرینی وغیرہ کی جگہ خرید کر بانٹنے کی ترغیب دلا کر)
٭الحمد للہ عزوجل ہر ماہ ان بستوں پر آنے والے ہزاروں اسلامی بھائیوں کوترغیب دلا کر اُن کے راضی ہونے کی صورت میں انہیں داخلِ سلسلہ کرکے عطاری بنایا جاتا ہے۔
٭الحمد للہ عزوجل ان بستوں سے ہر ماہ کئی اسلامی بھائیوں کو داڑھی ،عمامہ ،درس،صدائے مدینہ ،قافلہ کورس و تربیتی کورس،مدنی قافلوں میں سفر،مدنی انعامات پر عمل کروایا جارہا ہے۔
٭الحمد للہ عزوجل ترغیب دلا کر ان بستوں پر غیر مسلموں کے اسلام قبول کرنے کی خوشخبریاں بھی ملتی ہیں اوربے شمار اسلامی بھائیوں اور بہنوں کو حیرت انگیز طورپر فائدہ ہوا ہے جس کی وجہ سے گھرانے کے گھرانے مدنی ماحول میں آگئے ہیں اور آرہے ہیں اسی طرح کئی فائدہ ہونے کی صورت میں خوش ہوکر زمین یا رقم بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز کو پیش کردیتے ہیں ۔اس طرح کی کئی مدنی بہاریں مکتبة المدینہ پر موجود خوفناک بلا، پراسرار کتا،سینگوں والی دلہن اورخوش نصیب مریض ، جنوں کی دنیانامی رسالوں میں مجلس کی طرف سے پیش کی جاچکی ہیں ۔

نوٹ:

مندرجہ بالا تمام مدنی کام دعوتِ اسلامی کے شعبے”مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ“ کے تحت فی سبیل اللہ ہوتے ہیں۔


مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ (دعوتِ اسلامی)

YES
YES
Copyrights 2014 Dawateislami.net