001
002

Introduction

میری زندگی کا مقصد تیرے دین کی سرفرازی

میں اسی لئے مسلماں میں اسی لئے نمازی

حضرت سیدنا جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سلطانِ مکہ مکرمہ تاجدارِ مدینہ منورہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا فرمان منفعت نِشان ہے: ” مومن سے اُلفت کی جاتی ہے اور اس (شخص)میں کوئی بھلائی نہیں جو نہ کسی سے اُلفت (یعنی محبت) رکھے نہ اس سے اُلفت کی جائے اور لوگوں میں سے بہتر وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے ۔

میٹھی میٹھی——-! نیک بندوں سے لوگ محبت کرتے ہیں۔ (شعب الایمان ج 6 ص 117 حدیث7658 نیکی کی دعوت 299) الحمد للہ عزوجل دعوت اسلامی نیک بناؤ اور نیکیاں کماؤ کے مشن کو کامیابی سے لے کر چل رہی۔اس سے وابستہ متعلم اور افراد معلم دونوں ہی کا مقصد “مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ان شاء اللہ عزوجل اور حدیث سے معلوم ہوا کہ بہتر وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے تو جو مدنی کاموںسے منسلک ہیں اللہ نے چاہا تو انعام واجر و ثواب بھی مدنی پائیں گے میٹھے مدنی آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے صدقے میں کیونکہ نبی حاشر، رسول صابروشاکر، محبوب رب قادر صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ” اگر اللہ عزوجل تمہارے ذریعے کسی ایک شخص کو ہدایت عطا فرمائے تو یہ تمہارے لئے اس سے اچھا ہے کہ تمہارےپاس سرخ اونٹ ہوں” (المعجم الکبیرللطبرانی ج1ص334حدیث994 نیکی کی دعوت304) اور دعوت اسلامی کے مدنی کاموں سے خلق کثیر فیض پارہی ہےآپ بھی ان خوش نصیبوں میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو Join us ان شاء اللہ الرحمٰن عزوجل بیڑا پار ہی پار ہے۔ کیوں کہ ہم کو اللہ اور نبی سے پیار ہے ان شاء اللہ اپنا بیڑا پار ہے

یا

باغ جنت میں محمد مسکراتے جائینگے

پھول رحمت کے جھڑیں گے ہم اُ ٹھاتے جائینگے

دعوت اسلامی مدنی کاموں سے جُری ہے اور مدنی کاموں کا حصول اللہ کی رضا اور اللہ کی رضا پہنچا دے گی سیدھا جنت میں ان شاء اللہ عزوجل

علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت

نیکی کی دعوت دینا میٹھے میٹھے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم سنت ہے۔حضرت سیدنا کعب الاحبار رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں”جنت الفردوس خاص اس شخص کیلئے ہے جو نیکی کا حکم کرے اور برائی سے روکے۔”

الحمدللہ عزوجل!تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک “دعوتِ اسلامی”بھی اسی عظیم مدنی مقصد کی ایک کری ہے دعوتِ اسلامی دناا کے تقریباً 192 ممالک میں مدنی کام کررہی ہے جس کی برکت سے لاکھوں بے عمل مسلمان تائب ہوکر ناصرف خود باعمل،نمازی اور سنتوں کے پابند بن چکے ہیں بلکہ دعوتِ اسلامی کے مدنی کام میں عملاً شریک بھی ہیں۔

شیخِ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے نہ صرف خود امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا علم بلند فرمایا بلکہ تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک “دعوتِ اسلامی”کی صورت مں بے شمار مبلغین کی کھیپ تیار کی جو اس وقت دنیا کے کئی ممالک میں ہر طرف شب و روز نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہیں ۔

نیکی کی دعوت دوسروں تک پہنچانا یقیناً دنیا و آخرت کی ڈھیروں ڈھیر بھلائیوں کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ۔ لہذا اسلامی بہنیں ہفتے کا کوئی ایک دن مقرر کرکے جگہ بدل بدل کر اول تا آخر “علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت”کی سعادت حاصل کیجئے۔اپنے ذیلی حلقے یا حلقے کے اطراف میں (پردے کی احتیاط کے ساتھ)گھر گھر جا کر 30منٹ” علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت”کی ترکیب بنائیں۔اس کے بعد مقررہ وقت و جگہ پر مدنی مرکز کے دیئے ہوئے طریقہء کار کے مطابق علاقائی دورہ کا اجتماع کیجئے۔زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو انفرادی کوشش کرکے “علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت اور علاقائی دورہ کا اجتماع مدنی پھولوں کے مطابق اپنے گھر میں رکھنے کے لئے تیار کیا جائے۔ ہدف فی ذیلی حلقہ 7 اسلامی بہنیں ۔ علاقائی دورہ کے لئے کم از کم 3 اسلامی بہنیں ضرور ہوں”۔کوئی بھی اسلامی بہن تنہا نیکی کی دعوت کے لئے نہ جائے۔ ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع!

8 مدنی کاموں میں ایک اہم ترین کام ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع ہے ۔ دعوتِ اسلامی کے اوائل میں صرف یہی مدنی کام ہوتا تھا بقیہ مدنی کام سب بعد میں شروع ہوئے ۔

الحمدللہ عزوجل دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات عینِ شریعت مطہرہ کا عکس ہیں۔ شیخِ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں اسلامی بہنوں کو قرآن و سنت کی باتیں بتانا ضروری ہے تاکہ انہیں اسلامی زندگی کا ڈھنگ آجائے اس کی مختلف صورتیں ہیں مثلاً انہیں سنتوں بھرے بیانات کی کیسیٹیں سننیں اور مستند علمائے اہلسنت کی کتابیں پڑھنے کو دی جائے۔ نیز پردے کی رعایت کے ساتھ کسی جگہ جمع ہوکر فرائض و سنتیں سیکھیں۔اسلامی بہنوں کو علمِ دین سکھانے کے مقدس جذبے کے تحت الحمدللہ عزوجل ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی ترکیب ہے جس میں شریک ہوکر اسلامی بہنیں نہ صرف علمِ دین سیکھتیں بلکہ اپنی دنیا وآخرت کی بہتری کے لئے کوشش کرتی ہیں اور یوں علمِ دین کے ساتھ ساتھ عملِ خیر کی برکتیں پاتی ہیں۔ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی ترکیب یوں ہو ہفتے کا کوئی ایک دن مقرر کرکے ذیلی حلقہ،حلقہ،علاقہ یا شہر سطح پر باپردہ جگہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع کیجئے(دورانیہ زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے)دن اور وقت مخصوص رکھئیے ۔ شرکت کرنے والیوں کا ہدف کم از کم 12 اسلامی بہنیں فی ذیلی حلقہ۔”ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع”مدنی پھولوں کے مطابق کیجئے۔

اسلامی بہنوں کے ۸ مدنی کام

اِنفرادی کوششنئی نئی اسلامی بہنوں پر اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں مدنی ماحول سے مُنْسلک کیجئے، مُعَلِّمَہ، مُبَلّغَہ اور مُدَرِّسَہ بنا کر دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام بڑھایئے۔ وہ اسلامی بہنیں جو پہلے آتی تھیں مگراب نہیں آتیں،بالخصوص اُن پر اِنفرادی کوشش کر کے اُنہیں مَدَنی ماحول سے دوبارہ وابَستہ کیجئے۔ شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت ،با نیئ دعوت ِاسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَ امَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ارشاد فرماتے ہیں :دعوتِ اسلامی کا 99 فےصد مدنی کام انفِرادی کوشش سے ممکن ہے ۔

گھر درس:گھر مےں مَدَنی ماحول بنانے کے لئے روزانہ کم از کم اےک باردرسِ فےضانِ سنت دینے یا سُننے کی ترکےب فرمایئے (جس میں نا محرم نہ ہوں)۔امےرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تخریج شدہ رسائل سے بھی حسبِ موقع درس دیا جاسکتا ہے۔ (دورانیہ7 مِنَٹ)۔ (درسِ فیضانِ سُنّت کا طریقہ فیضانِ سُنّت تخریج شُدہ جلد اوّل میں مُلاحظہ فرمایئے)

کیسٹ بیان:ہر اسلامی بہن روزانہ اِنفرادی طور پریاتمام گھر والوں کو (جن میں نا محرم نہ ہوں) جمع کرکے شےخِ طرےقت ،امےرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سنّتوں بھرے بیانات اور مَدَنی مذاکرات نیز”مکتبۃ المدینہ” سے جاری ہونے والے دِیگرمبلغین کے سنتوں بھرے بےانات ضرور سُنےں۔ہفتہ وار اجتماع اور تربیتی حلقے میں ماہانہ ، مدرَسۃ المدینہ(بالِغات) میں ہفتہ واراور جامعۃ ُالمدینہ میں روزانہ” کیسٹ اجتماع ”کیجئے صرف آڈیو کیسٹ چلایئےV.C.D. مت چلایئے۔
(روزانہ سنّتوں بھرا بیان یا مَدَنی مذاکرے کی کم از کم ایک کیسٹ سُننے والوں سے امےرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بے انتہا خوش ہوتے ہےں)

ہفتہ وار سنّتوں بھرا اجتِماع:اسلامی بھائیوں کی شہر مجلسِمشاورت کی اِجازت سے ہفتے کا کوئی ایک دِن مقرر کر کے ذیلی حلقہ،حلقہ ،عَلاقہ یاشہرسطح پر با پردہ جگہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اِجتماع کیجئے۔ دن اور وقت مخصوص رکھئے ۔
شریک ہونے والیوں کا ہَدَ ف :فی ذیلی حلقہ کم از کم12(دورانیہ زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے )ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
” مَدَنی پھولوں” کے مطابِق کیجئے۔اسلامی بہنوں کو مائیک ،میگا فون ، سی ڈی پلیئراوراِیکو ساؤنڈ وغیرہ اِستِعمال کرنے کی اجازت نہیں۔

)مَدْ رَسۃُ الْمَدِ ینہ (بالِغات:فی ذَےلی حلقہ کم از کم ایک مدرسۃ المدینہ (بالِغات) کا اہتمام کیجئے۔
مدرسۃُ المد ینہ میں پڑھنے والیوں کا ہَدَف : کم از کم 12اسلامی بہنےں،(دورانےہ زےادہ سے زےادہ1گھنٹہ 12 مِنَٹ) صبح 8:00 تااذانِ عصر تک کسی بھی وقت(با پردہ جگہ میں ) ترکیب کی جا سکتی ہے۔ دُرُست قرآنِ پاک پڑھنا سکھانے کے ساتھ ساتھ غُسل، وُضُو،نماز،سُنّتیں، دُعائیںنیز عورتوں کے شرعی مسائل وغیرہ زبانی نہیں بلکہ مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کتاب
” جنتی زیور” اور ”نماز کے احکام” سے د یکھ دیکھ کر سکھایئے۔مدرسۃ المدینہ (بالغات )ـ”مدنی پھولوں ”کے مطابق لگایئے ۔

عَلاقائی دَورہ برائے نےکی کی دعوت: ہفتے کا کوئی ایک دن مقرَّر کر کے جگہ بدل بدل کر”علاقائی دَورہ برائے نیکی کی دعوت” کی سعادت حاصِل کیجئے۔ کم از کم7 اسلامی بہنےں( جن میں کم از کم ایک بڑی عمر والی ضَرور ہوں) اپنے ذےلی حلقے یا حلقے کے اَطراف مےں (پردے کی احتیاط کے ساتھ) گھر گھر جاکر 30مِنَٹ” علاقائی دورہ بر ائے نیکی کی دعوت” کی ترکےب بنائیں۔اس کے بعدمقرَّرہ وقت وجگہ پرمَدَنی مرکز کے دئےے ہوئے طریقہئ کار کے مطابق عَلاقائی دورہ کا اجتماع کیجئے (دورانیہ63 منٹ) اِسلامی بہنیں اپنے تمام ترمَدَنی کاموں سے فارِغ ہو کراذانِ مغرب سے پہلے پہلے اپنے گھر پہنچ جائیں ۔

ہفتہ وارتربِیّتی حلقہ :اسلامی بھائیوں کی شہر مجلسِ مُشاوَرت کی اِجازت سے ہفتے کا کوئی ایک دِن مقرَّر کر کے حلقہ ،عَلاقہ یاشہرسطح پرتربیتی حلقے کی ترکیب کیجئے۔( دَورانےہ زےادہ سے زےادہ2 گھنٹے) تربیتی حلقے کے لئے باپردہ جگہ ،دن اوروقت مخصوص رکھئے۔مدنی مرکز کے دئیے ہوئے طریقہئ کار کے مطابق غُسل،وضو،نماز سُنّتیں، دُعائیںنیزعورتوںکے شرعی مسائل وغےرہ ،درس و بےان کا طرےقہ اوردعوتِ اسلامی کی اِصطِلاحات و دُرست تَلَفُّظ سِکھایئے نیز شجرہ ئعطاریہ کے اورادو وظائف بھی یاد کروایئے اور انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی کا م بڑھانے کا ذِہن دیجئے ۔
8 مَدنی کام سمجھاکر اَحسن انداز میں کوئی ذِمّہ داری سونپ دیجئے نیزامےرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور مرکزی مجلسِ شورٰی کی طرف سے جاری ہونے والے” مدنی پھولوں ”کے مطابق اسلامی بہنوں کی تربیَّت کیجئے ۔شرکت کرنے والیوں کاہَدَف فی ذیلی حلقہ: کم از کم7اسلامی بہنیں ۔

مَد َنی ا نعامات:امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی اِنعامات نیک بننے کا بہترین نُسخہ ہے۔لہٰذا وقت مقرَّر کر کے روزانہ فکرِ مدینہ کیجئے (یعنی مَدَنی انعامات کے مطابق آج کہاں تک عمل ہوا) رِسالے میں دیئے گئے خانے پُرکرکے ہر مدنی ماہ کی ابتدائی 10 تاریخ کے اندر اندر اپنی ذِمّہ دارہ اسلامی بہن کو جمع کروادیجئے نیز مکتبۃ المدینہ کاشائِع کردہ رِسالہ”مَدَنی تحفہ”کے ذریعے دِیگر اسلامی بہنوں کو بھی” مَدَنی انعامات” پر عَمَل کرنے کی ترغیب دِلایئے۔ ہر اِسلامی بہن یہ کوشش کرے کہ وہ عطار کی اَجمیری ، بغدادی ، مکّی اورمَدَنی بیٹی بننے کا شَرَف پاسکے۔اِنفرادی کوشش کرنے والے ”مدنی اِنعام” پر عمل کرتے ہوئے ہر ماہ مدنی انعامات کے کم از کم 26رسائل تقسےم کر کے اگلے ماہ وُصول کرنے کی بھی کوشش کیجئے۔
ہَدَف فی ذیلی حلقہ: کم از کم 12 رسائل ۔
خاص تاکید: ہر طرح کا بیان” مدنی پھولوں” کے مطابِق ڈائری سے پڑھ کرکیجئے ، زَبانی بیان کی ہرگز اجازت نہیں۔
مـرکـزی مـجلسِ شـورٰ ی (دعـوتِ اسـلامـی )