اَلۡـحَـمۡـدُ لـِلّٰـہِ رَبِّ الۡـعٰـلَـمِیۡنَ وَ الـصَّـلٰـوۃُ وَالـسَّـلَامُ عَـلٰی سَـیِّـدِالۡـمُـرۡسَـلِـیۡنَ

اَمَّـابَــعۡـدُ فَـاَعُـوۡذُ بِـالـلّٰـہِ مِـنَ الـشَّـیۡـطٰنِ الـرَّجِیۡمِ بِـسۡمِ الـلّٰـہِ الـرَّحۡـمٰنِ الـرَّحِـیۡمِ

 

شیخ طریقت، امیر اہلسنت، بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کی دینی خدمات کا ایک زمانہ معترف ہے۔ قرآن پاک کی تعلیمات کو ساری دنیا میں عام کرنے کے لئے آپ کی کوششیں روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ آپ دامت برکاتہم العالیہ نے عالم اسلام کے مسلمانوں کو ایک عظیم مدنی مقصد پیش کیا کہ “مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ان شآء اللہ عزوجل ” اس مدنی مقصد کے تحت آپ دامت برکاتہم العالیہ نے ١٤٠١ھ ، 1981 ء میں تبلیغ قرآن و سنت کی غیر سیاسی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے مدنی کام کا آغاز فرمایا۔ الحمد للہ عزوجل تبلیغ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی نے زندگی کے ہر شعبے میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔

اسی عزم کی تکمیل کے لیے جس طرح دعوت اسلامی مختلف شعبہ جات کی صورت میں دین کی خدمت سر انجام دے رہی ہے۔ ایسے ہی دعوت اسلامی نے ایک نیا شعبہ بنام مدرسۃ المدینہ آن لائن شروع کیا ہے جس کا مقصد بیرون ملک کے اسلامی بھائیوں کو درست مخارج کے ساتھ قران پاک پڑھانا اور نہ صرف قران پاک کی تعلیم دینا بلکہ زندگی کے ہر شعبے کے حوالے سے ان کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنا ہے نیز اسکے آئندہ کے مقاصد میں حفظ، درس نظامی، نیو مسلم کورس، اردو زبان سیکھانا وغیرہ شامل ہیں ۔

الحمدللہ دعوت اسلامی کا یہ شعبہ بلا تفریق ہر عمر کے اسلامی بھائیوں کے لیے ہے۔ ہمارا کورس طالب علم کو 3 سے 6 ماہ میں ہی درست قرآن مجید پڑھنے کے قابل بناتا ہے۔ اس کا انحصار طالبعلم کے شوق اور صلاحیت پر ہے۔

ہمارے انفرادی تعلیمی نظام کی بدولت طالب علم کی موجودہ قابلیت کو دیکھ کر معلم درست فیصلہ کرسکتا ہے کہ تعلیم کا آغاز لیول (اے-1) ، لیول (اے-2) سے کیا جائے یا دیگر لیولز سے شروع کیا جائے۔

لیول کورسز
(اے۔1) مدنی قاعدہ ، تجوید کے ساتھ , ابتدائی اسلامی تعلیمات (نماز اور دعائیں وغیرہ)
(اے۔2) ناظرہ قرآن تجوید کے ساتھ ابتدائی اسلامی تعلیمات (نماز اور دعائیں وغیرہ)
(بی) درس نظامی کلاسز

 

عنقریب آغاز

لیول کورسز
(سی) حفظ قرآن
(ڈی) ترجمہ قرآن کلاسز
(ای) عربی سیکھنے کی کلاسز
(ایف) نیومسلم کورس
(جی) اردو لینگویج کورس کی کلاسز

نوٹ:۔

جن اسلامی بھائیوں کے داخلے ابھی تک کنفرم نہیں ہوئے وہ ہماری ویٹنگ لسٹ میں ہیں، بہت جلد اُن کیلئے کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا۔