





الحمد للّٰہ عزوجل روزانہ پوری دنیا سے ای میلزاور فون لائنز پراستخارہ کروانے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور ماہانہ کم وبیش 38,000کے قریب کالز موصول ہوتی ہیں۔
روزانہ دنیا بھرسے اسلامی بھائی اپنی اپنی پریشانیوں ،بیماریوں اور مشکلات کی کاٹ( یعنی نجات) کیلئے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر موجودکاٹ کی سروس پر اپنا اپنامسئلہ لکھ کر مجلس کو بھیجتے ہیں مجلس کی طرف سے ہر ایک کی روزانہ ہی کاٹ کردی جاتی ہے الحمد للہ عزوجل بے شمار اسلامی بھائیوں کو گھر بیٹھے بیٹھے فائدہ بھی ہوجاتا ہے ۔
ٹیلی فون کے استخارے پردنیا بھر سے استخارے کروانے والوں کا بہت زیادہ رش ہوتا ہے جس کی وجہ سے لائن آسانی سے مل نہیں پاتی اس مسئلے کے پیشِ نظر مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ نے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر ای میل کے ذریعے استخارہ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر موجود روحانی علاج کی سروس سے دنیابھر کے پریشان حال اپنے مسائل ،پریشانیوں،بے روزگاریوں اورجنات جادو کے معاملات کا حل پاتے ہیں اس سروس پر بھی ہزاروں اسلامی بھائی و بہنیں رابِطہ کرتے ہیں جنہیں بذریعہ ڈاک امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ بھیجنے کی ترکیب کی جاتی ہے۔
دعوتِ اسلامی کے مدنی چینل پر ہفتے میں دو بار براہِ راست روحانی علاج کا سلسلہ نشر ہوتا ہے جس میں مدنی چینل کے ناظرین اپنے اپنے مسائل فون پر ریکارڈ کرواتے ہیں جنہیں مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کے اسلامی بھائی تسلی بخش جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔
مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کے تحت چلنے والی اس سروس پرماہانہ ہزاروں نام عطاری بننے کے لئے آتے ہیں جنہیں امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے سلسلے میں داخل ہونے کی صورت میں رپلائی کے طور پر امیرِ اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کا مکتوب میل کیا جاتا ہے ۔
