Majlis Maktoobat-o-Taweezat-e-Attariyyah

111-25-26-92 Ext: 2611

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن وَالصَّلٰو ۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ سَیِّدِالْمُرْسَلِیْن

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اﷲ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمِ ط

مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ کا تعارف (ایک نظر میں )

مدنی نیت:پیارے آقا صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی دکھیاری امت کی غمخواری کرکے رضائے الہٰی کا حصول .

تعویذاتِ عطاریہ:

تادمِ تحریر November 08, 2014 تک پاکستان بھر میں کم وبیش 730 اور پاکستان سے باہر 200سے زائد مقامات پر اور دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر موجود 5 سروسزپر Home delivery کی سہولت کے ساتھ دنیا بھر میں تعویذاتِ عطاریہ فی سبیل اللہ دیئے جارہے ہیں

بفیضان نظر:پندرھویں صدی کی عظیم روحانی و علمی شخصیت شیخ طریقت عالم نیت ،رہبر شریعت

حضرت مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارقادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ

کے اس فیضان سے ماہانہ کم وبیش 2,50,000مریض اور اُنکے نمائندے فیضیاب ہوتے ہیں جنہیں 5لاکھ سے زائد تعویذات و اورادِعطاریہ فی سبیل اللہ پیش کئے جاتے ہیں.یوں سالانہ کم و بیش (3 millionsیعنی30 لاکھ کے قریب )پریشان حالوں کو 6 millions (یعنی60لاکھ) تعویذات و اورادِ عطاریہ فی سبیل اللہ پیش کئے جاتے ہیں۔

اسلامی بہنوں کے بستے:

الحمد للہ عزوجل پاکستان بھرمیں81 مقامات پر اسلامی بہنوں کے ہفتہ واربستے بھی لگتے ہیں جن پر تعویذات دینے اور لینے والی صرف اسلامی بہنیں ہی ہوتی ہیں۔ان بستوں پر ماہانہ ہزاروں اسلامی بہنیں فیضیا ب ہوتی ہیں۔

مکتوباتِ عطاریہ:

امیر اہلسنت دامت برکا تہم العالیہ اور مجلس کوماہانہ بے شمار مکتوبات و رقعات اور ای میلزموصول ہوتی ہیں بفیضان امیر اہلسنت دامت برکا تہم العالیہ کم وبیش 70,000اسلامی بھائیوں اوربہنوں کو بائی ہینڈ، بائی نیٹ اور بائی پوسٹ مکتوبات Home deliveryکی سہولت کے ساتھ انکے مسائل کے حل کے ساتھ روانہ کئے جاتے ہیں ۔

ہاتھوں ہاتھ استخارہ:

الحمد للہ عزوجل روزانہ پوری دنیا سے فون لائنز پراستخارہ کروانے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور ماہانہ کم وبیش 50,000کے قریب اسلامی بھائی اس سروس پر رابطہ فرماتے ہیں۔(اسلامی بہنیں رابطہ نہ فرمائیں)

اوقات:روزانہ صبح 9سے اگلے دن صبح5بجے تک (مسلسل 20گھنٹے)ہاتھوں ہاتھ استخارہ اس نمبر پر کیا جاتا ہے:34858711-21-92

نوٹ:ہرجمعرات مغرب تا جمعہ صبح 9 تک اور ہر اتوار صبح9 تاشام6 تک استخارہ نہیں ہوتا اور اسلامی بہنیں رابطہ نہ فرمائیں بلکہ اپنے گھر کے کسی مرد کے ذریعے فون کرواکر استخارہ کرواسکتی ہیں۔

روحانی علاج و استخارہ:

الحمد للہ عزوجل ہفتے میں 3 دن مدنی چینل پر روحانی علاج و استخارہ نامی سلسلہ براہِ راست نشر ہوتا ہے۔

غمخواری اجتماعات:

مجلس کے تحت پاکستان بھر میں مختلف شہروں اور پاکستان سے باہر بھی پریشان حال اسلامی بھائیوں کی غمخواری کیلئے اجتماعات کئے جاتے ہیں جس میں صلوۃ الحاجات،سنتوں بھرے بیانات اور اجتماعی دعا کے ساتھ ساتھ استخارے،پیلیے کے مریضوں کیلئے خصوصی علاج،اور تمام مسائل کا تعویذاتِ عطاریہ کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے الحمد للہ عزوجل ان اجتماعات میں ہزاروں اسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں اور کئی ہفتہ وار اجتماعات کے پابنداور ہاتھوں ہاتھ مدنی قافلوں کے مسافر بھی بن جاتے ہیں ۔

مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے تحت ویب سائٹ پر سروسز

ای میل استخارہ:

دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر ای میل استخارہ سروس بھی موجود ہے ۔جس پر روزانہ سینکڑوں میلز موصول ہوتی ہیں ۔

ہاتھوں ہاتھ کاٹ:

روزانہ دنیا بھرسے اسلامی بھائی اپنی اپنی پریشانیوں،بیماریوں اور مشکلات کی کاٹ (یعنی نجات) کیلئے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر موجودکاٹ کی سروس پر اپنامسئلہ لکھ کر مجلس کو بھیجتے ہیں مجلس کی طرف سے ہر ایک کی روزانہ ہی کاٹ کردی جاتی ہے الحمد للہ عزوجل اس طرح پریشان حالوں کو گھر بیٹھے بیٹھے فائدہ ہو رہاہے ۔

نوٹ:یہ عمل ہر طرح کی بیماری ،پریشانی،گھریلوناچاقی،مقدمات،جنات،جادو،کاروباری بندش،نظرِ بد،انسان،کاغذات یا مال کی چوری یا گم شدگی میں الغرض ہر ہرجائز کام کیلئے کروایا جاسکتا ہے۔

روحانی علاج

تعویذاتِ عطاریہ):دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر موجود روحانی علاج کی سروس سے دنیابھر کے پریشان حال اپنے مسائل ،پریشانیوں،بے روزگاریوں اورجنات جادو کے معاملات کا حل پاتے ہیں اس سروس پر بھی ہزاروں اسلامی بھائی و بہنیں رابِطہ کرتے ہیں جنہیں بذریعہ ڈاک بفیضان امیر اہلسنت دامت برکا تہم العالیہ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ بھیجنے کی ترکیب کی جاتی ہے ۔ الحمد للہ عزوجل اس سروس سے بھی بے شماردکھی اور پریشان حال فیض و شفا پارہے ہیں۔

ای میلز:

امیر اہلسنت دامت برکا تہم العالیہ اورمجلس کوروزانہ دنیا بھر سے ہزاروں ای میلز موصول ہوتی ہیں جن میں اسلامی بھائی و بہنیں اپنی پریشانیاں،اور دیگر مسائل لکھتے اوردعاؤں کی درخواست کرتے ہیں۔ ایڈریس یہ ہے۔attar@dawateislami.net

مرید بننے کیلئے:

ویب سائٹ پر موجوداس سروس پرماہانہ ہزاروں نام عطاری بننے کے لئے آتے ہیں جنہیں امیر اہلسنت دامت برکا تہم العالیہ کے سلسلے میں داخل کرکے رپلائی کے طور پر امیر اہلسنت دامت برکا تہم العالیہ کا مکتوب بھی میل کیا جاتا ہے ۔

فتاویٰ:

بعض مکتوبات و ای میلز و رُقعات میں اسلامی بھائی و بہنیں شرعی مسائل بھی دریافت کرتے ہیں تو اُنہیں دار الافتاء اہلسنت کے تعاون سے میل یا ڈاک کے ذریعے فتاویٰ بھی ارسال کئے جاتے ہیں۔

مرید بننے کیلئے SMS سروس:

الحمد للہ عزوجل میسج کے ذریعے بھی ماہانہ ہزاروں اسلامی بھائی اور بہنیں روزانہ عطاری ہورہے ہیں ا س سروس پر روزانہ سینکڑوں اسلامی بھائی رابطہ کرتے ہیں میسج کے ذریعے عطاری ہونے کیلئے اس نمبر پر مسیج کیجئے:

00-92-321-2626112

”ایک محتاط اندازے کے مطابق روزانہ ویب اور SMS مرید بننے کی سروسز پر ہر 8 منٹ میں ایک عطاری بننے کا ایوریج ہے۔دیگر ذرائع اس کے علاوہ ہیں۔”

تعویذاتِ عطاریہ کے بستوں سے مدنی کاموں کے حاصل ہونے والے فوائد

٭ الحمد للہ عزوجل ان بستوں سے ہر ماہ 100سے زائد3 دن کے مدنی قافلے سفر کرتے ہیں ۔

٭ الحمد للہ عزوجل ہر ہفتے ان بستوں سے 10 سے 11ہزارنئے اسلامی بھائی ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرتے ہیں ۔

٭ الحمد للہ عزوجل ان بستوں سے ہر ماہ ہزاروں مدنی انعامات کے رسائل تعویذاتِ عطاریہ لینے کے لئے آنے والوں کو ترغیب دلا کر پیش کئے جاتے ہیں۔

٭ الحمد للہ عزوجل ان بستوں سے ہر ماہ50ہزار کے زائد امیر اہلسنت دامت برکا تہم العالیہ کے رسائل ، کیسیٹ اور VCDs فروخت و تقسیم کیں جاتی ہیں ۔(نیاز اور شیرینی وغیرہ کی جگہ خرید کر بانٹنے کی ترغیب دلا کر)

٭ الحمد للہ عزوجل ہر ماہ مجلس اور ان بستوں کے ذریعے کم و بیش 25,000سے زیادہ اسلامی بھائیوں کو عطاری بنایا جاتا ہے ۔

٭ الحمد للہ عزوجل سال بھر ان بستوں سے کروڑوںمیں مدنی عطیا ت بھی جمع ہوتے ہیں ۔

٭ الحمد للہ عزوجل ان بستوں سے ہر ماہ کئی اسلامی بھائیوں کو داڑھی ،عمامہ ،درس،صدائے مدینہ ،قافلہ کورس و تربیتی کورس،مدنی قافلوں میں سفر،مدنی انعامات پر عمل کروایا جارہا ہے۔

٭ الحمد للہ عزوجل ترغیب دلا کر ان بستوں پر غیر مسلموں کے اسلام قبول کرنے کی خوشخبریاں بھی ملتی ہیں ۔

٭ الحمد للہ عزوجل ان بستوں سے بے شمار اسلامی بھائیوں اور بہنوں کو حیرت انگیز طورپر فائدہ ہوا ہے جس کی وجہ سے گھرانے کے گھرانے مدنی ماحول میں آگئے ہیں اور آرہے ہیں اسی طرح کئی فائدہ ہونے کی صورت میں خوش ہوکر زمین یا رقم بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز کو پیش کردیتے ہیں۔اس طرح کی کئی مدنی بہاریں مکتبۃ المدینہ پر موجود خوفناک بلا، پراسرار کتا،سینگوں والی دلہن اورخوش نصیب مریض،جنوں کی دنیا،کینسر کا علاج نامی رسالوں میں مجلس کی طرف سے پیش کی جاچکی ہیں ۔

نوٹ:مندرجہ بالا تمام مدنی کام دعوتِ اسلامی کے شعبے”مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ” کے تحت بستوں پر فی سبیل اللہ ہوتے ہیں۔

مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ

(دعوتِ اسلامی)

۱۴محرم الحرام۱۴۳۶ (November 08, 2014)